Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

Urdu News Update

 

Newsflash
 

اردو رسائل و جرائد

Urdu Digest

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Reader's Digest

National Geographic Magazine

 

 

 

پشاور تا کراچی ریلوے ٹریک بچھانے کیلئے پاک چین معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے سے متعلق ایم ایل ون معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پشاور سے کراچی تک ٹرینوں کے لیے ڈبل ٹریک بچھایا جائے گا۔

 

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے معاہدے پر دستخط کیے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ دورہ چین پر موجود وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ یہ پاکستان ریلوے کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پشاور اور کراچی کے درمیان تعمیر کیے جانے والے نئے ٹریک پر ٹرین کی رفتار ایک سو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔

Top Business Magazines in Pakistan

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

ذیابیطس: کیا ادویات کی بڑھتی قیمتیوں کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے؟

ایرانی تیل پر مکمل پابندی: امریکی فیصلے کے اثرات کہاں تک جائیں گے؟

خیال رہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے فورم کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کیانگ اور چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

I   

 

کیا چینی کمپنی پاکستان میں جاسوسی کر رہی تھی؟ بی بی سی رپورٹ

 

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چینی رہنماؤں کی بات چیت کا مرکز پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ ہے جس کے حوالے سے چینی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی ترجیحات کے مطابق ایڈجسٹ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

اس سے قبل ریڈیو پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مذکورہ ملاقات گریٹ ہال میں ہوئی جہاں دونوں ممالک کے سربراہان کے ہمراہ ان کا وفود بھی موجود تھا۔

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ایک روز قبل چین کے نائب صدر وانگ قشان سے اپنے وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

ڈان اخبار کے مطابق پاکستان اور چینی رہنماؤں کی بات چیت کا مرکز پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا دوسرا مرحلہ ہے جس کے حوالے سے چینی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کی ترجیحات کے مطابق ایڈجسٹ کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا۔

سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چین سماجی شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا جن میں تعلیم، صحت، ذراعت، پانی و آب پاشی، انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے سے متعلق منصوبے شامل ہیں اور یہ سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب ڈالر تک ہوگی۔

وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران ہی ان منصوبوں پر سرماری کاری سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے ہوں گے۔

پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) کے دوسرے مرحلہ میں دستخط کیے جائیں گے جس کی وجہ سے چین پاکستانی مصنوعات کے لیے اپنی 90 فیصد مارکیٹ کو اوپن کردے گا۔

 

Post dated  April 29, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

امجد صابری اور بجرنگی بھائی جان

ٹرمپ کا اسلحے کی تجارت کے عالمی معاہدے سے علحیدگی کا اعلان

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768