Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Jahangir World Times Urdu PDF

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 Time Magazine Subscription in Pakistan

Hina Digest

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

 

 

Reader's Digest

 

 

 

انڈیا کا چندریان 2 چاند کے سفر پر روانہ ہو گیا

انڈیا نے چاند پر اپنے دوسرے مشن ’چندریان ٹو‘ کو کامیابی سے روانہ کردیا ہے۔ یہ خلائی جہاز گذشتہ ہفتے تکنیکی خرابی کے سبب روانہ نہیں کیا جا سکا تھا۔

 

 

انڈیا کے خلائی ادارے اسرو کے مطابق ’چندریان ٹو‘ کو پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بج کر 43 منٹ پر خلا میں بھیجا گیا ہے۔

’چندریان ٹو‘ کو خلا میں روانہ کرنے کے مناظر ٹیلی وژن اور خلائی ادارے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر براہ راست دکھائے گئے۔

اسرو کے سربراہ ڈاکٹر سیوان نے یہ خلائی مشن جاری کرنے کے بعد اپنی تقریر میں کہا ’یہ چاند کی جانب انڈیا کے تاریخی سفر کی ابتدا ہے۔‘

 

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

پاکستان امریکہ تعلقات

اسرو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاند کے لیے روانہ کی جانے والی ’پہلے سے کہیں مضبوط خلائی گاڑی پر سوار ایک ارب خواب چاند پر پہنچیں گے۔‘

اسرو نے امید ظاہر کی ہے کہ 15 کروڑ ڈالر کے خرچ والا یہ مشن پہلا ایسا مشن ہے جو چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا۔

اس سے قبل 15 جولائی کو چاند کے لیے روانہ ہونے والا مشن مقررہ وقت سے 56 منٹ قبل ’لانچ وہیکل سسٹم میں تکنیکی خرابی‘ کے سبب روک دیا گیا تھا۔

 

 

 

اسرئیل کا خلائی طیارہ   چاند کی سطح پر گر گیا

 

 

انڈین میڈیا میں یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ کرایوجینک انجن میں گیس کے بوتل سے ہیلیئم گیس کا خارج ہونا اس کا سبب تھا۔

’چندریان ٹو‘ چاند کے جنوبی قطب پر آہستہ سے اترنے کی کوشش کرے گا۔ خیال رہے کہ چاند کے اس حصے کو ابھی تک نہیں کھوجا جا سکا ہے۔

 

اس مشن کے تحت چاند کی سطح پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور دوسری چیزوں کے ساتھ وہاں پانی اور معدنیات کی تلاش کی جائے گی جبکہ چاند پر آنے والے زلزلے کے بارے میں بھی تحقیق کی جائے گی۔

اPost dated  July 22, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

کیا نیسلے لیکٹوجین زہریلا تھا؟ وجیہہ کی موت کا ذمہ دار کون؟

پاکپتن کے محمد فیاض کو طیارہ واپس مل گیا

’سرکاری سکولوں کا فنڈ دینی مدرسے دارالعلوم حقانیہ کو کیوں دیا گیا؟‘

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768