Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

پاکستان کی خبریں

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

Time Magazine Subscription in Pakistan

ہماری بیویوں کو رہا کرو۔پاکستانی شوہروں کا مطالبہ

پاکستانی انٹرنیٹ پر پیسے کما سکتے ہیں

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

 

 

Reader's Digest

 

 

 

 

نیسلے کے خلاف ’زہریلا دودھ فارمولا‘ بیچنے پر ایف آئی آر

بی بی سی رپورٹ

 

 

لاہور کے ایک رہائشی نے اپنی بیٹی کی موت واقع ہونے کے بعد عالمی کمپنی نیسلے کے دودھ کے فارمولے میں 'زہر' ہونے کے الزام لگاتے ہوئے کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ نیسلے نے تفتیش میں تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ ان کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہیں۔

ایف آئی آر میں کمپنی کو اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انھوں نے اپیل کی کہ 'معاملہ صرف میری بیٹی کا نہیں بلکہ ملک کے دیگر بچوں کی صحت اور زندگی کا ہے۔'

نیسلے کا موقف کیا ہے؟

 

وجیہہ کی موت کیسے ہوئی؟

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ سال لاہور کینٹ سے تعلق رکھنے والے عثمان بھٹی نے اپنی ایک ماہ کی بچی وجیہہ کے لیے چار جولائی 2018 کو محلے کی دکان سے نیسلے لیکٹوجن فارمولہ خریدا۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

Economist Magazine Subscription in Pakistan

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گذشتہ سال لاہور کینٹ سے تعلق رکھنے والے عثمان بھٹی نے اپنی ایک ماہ کی بچی وجیہہ کے لیے چار جولائی 2018 کو محلے کی دکان سے نیسلے لیکٹوجن فارمولہ خریدا۔

 

پاکستانی انٹرنیٹ پر پیسے کما سکتے ہیں

 

ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا کہ ہلاکت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد بتائی جائے گی۔

 

بعد میں عثمان بھٹی کو ڈاکٹروں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق ان کی بچی کی ہلاکت سانس کی کمی کے باعث ہوئی جس کے بعد انھوں نے تھانہ فیکٹری ایریا میں ایف آئی آر درج کروائی اور ساتھ ہی مجسٹریٹ نوید اشرف کی عدالت میں قبر کشائی کی درخواست بھی درج کروائی جس میں دکاندار اور نیسلے کمپنی کو پارٹی بنایا۔

عثمان بھٹی نے تھانے میں درج ایف آئی آر میں بتایا کہ نیسلے مختلف تاخیری حربے استعمال کرتا رہا جس کی وجہ سے عدالت کی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔

ایف آئی آر کے مطابق نیسلے نے عدالت کو جمع کی گئی رپورٹ میں خود تسلیم کیا کہ دودھ کے فارمولے میں کیلشیئم فلورائیڈ، سوڈیئم، پوٹاشئیم کی زیادہ مقدار ہے۔

جولائی 31 کو عثمان کی طرف سے قبر کشائی کی درخواست منظور ہوگئی لیکن یکم اگست کو نیسلے نے بچی کی قبر کشائی کی درخواست سیشن کورٹ میں چیلنج کردی۔

دوسری جانب لاہور کے کنگ ایڈورڈ کالج نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جس کی رپورٹ تھانہ فیکٹری کو عدالت میں پیش کرنے کا کہا گیا۔

اگست کی 19 تاریخ کو لیے گئے نمونے دو ستمبر کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو بھیجے گئے۔

جنوری 2019 کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق عثمان بھٹی کی بیٹی کی موت معدے میں 'پیسٹیسائیڈ اور فینیٹوئن' یعنی زہریلا مواد ہونے کی وجہ سے ہوئی۔

 

Post dated  April 11, 2019

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

اکھنڈ بھارت کا رومانس ابھی باقی ہے

 

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright © 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768