Welcome to NEWSFLASH, Your News link to Pakistan and beyond . . .
 

اردو رسائل و جرائد

Newsflash
 

Time Magazine Subscription in Pakistan

 

Pakistan's premier  website that covers current affairs and news.

Readers Digest

 

آنکھ مارنے  سے توہین مذہب نہیں ہوئ

ایک ایسا ملک جہاں وقت کی پابندی کو غیرمہذب سمجھا جاتا ہے

 

 

Reader's Digest

 

 

 

ٹیرن وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے: برطانوی اخبار ڈیلی میل

کیا ٹیرن وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے؟ پاکستان میں معاملہ ایک بار پھر عدالت تک جا پہنچا۔ برطانوی اخبار نے ٹیرن وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیرن وائٹ معاملہ ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لئے بھیانک خواب کی طرح سامنے آکر کھڑا ہو گیا اور اس حوالے سے حقائق سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست عدالت میں دائر کر دی گئی ہے

 

 

 درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ٹیرن وائٹ عمران خان کی بیٹی ہے اور عمران خان نے حقائق چھپائے ہیں۔ حقائق کو سامنے لانے کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ پاکستان میں یہ معاملہ کئی بار ابھرا اور گرد کی طرح بیٹھ گیا تاہم اب برطانوی اخبار ڈیلی میل نے اپنی تازہ رپورٹ میں ٹیرن وائٹ کو عمران خان کی بیٹی قرار دیا ہے۔

اخبار اپنی رپورٹ میں لکھتا ہے کہ عمران خان نے ٹیرن وائٹ کو اس لئے اپنی بیٹی تسلیم نہیں کیا کیونکہ پاکستان ایک قدامت پسند ملک ہے جہاں شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کو نہ تو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی خاندان میں اسے تسلیم کیا جاتا ہے۔ اخبار مزید لکھتا ہے کہ ٹیرن وائٹ جو کہ اس وقت 26 سال کی ہو چکی ہے اور عمران خان کی جمائما خان سے شادی سے تین سال قبل مولود ہوئی اس وقت جمائما کے زیر کفالت ہے۔

ٹیرن وائٹ کی والدہ سیتا وائٹ کی وفات کے بعد جمائمہ گولڈ اسمتھ نے ٹیرن وائٹ کو گود لے لیا ہے۔ ٹیرن کی والدہ سیتا وائٹ نے اپنی زندگی میں بیٹی کی پیدائش کے بعد ہر ممکن کوشش کی کہ کسی طرح عمران خان اس کی بیٹی کو اپنا لیں تاہم عمران خان کے ٹیرن کو بیٹی ماننے سے انکار پر سیتا وائٹ نے اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیااور 7 سال بعد 2004ء میں امریکی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو ٹیریان کا باپ قرار دے دیا۔ اس مقدمہ کا فیصلہ آنے کے کچھ ہی دنوں بعد سیتا وائٹ کی موت واقع ہو گئی۔

A Special report on India's attempts to wish Kashmir issue away. Rs 50 in Pakistan

تحفظ برائے موبئل صارفین

 

I   

 

نیویارک ٹائمز کا مضمون، پینس اور پومپیو کی صفائیاں

 

ٹیرن نیویارک اور لندن میں رہتی ہے جبکہ لندن میں وہ جمائما خان کے ساتھ رہائش پذیر ہوتی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور ان کے بیٹے قاسم اور سلیمان کے ساتھ ٹیرن ایک فیملی کی طرح خوش و خرم زندگی گزار رہی ہے اور انہوں نے انسٹا گرام پر اپنا ایک گروپ فوٹو بھی حال ہی میں شیئر کیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے سوتیلے بھائیوں کے ساتھ میکسیکو میں موجود ہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ عمران خان تو آج بھی ٹیرن کو اپنی بیٹی تسلیم نہیں کرتے تاہم جمائما خان کھلے عام اسے اپنی سوتیلی بیٹی کہتی ہیں۔

 

Post dated  September 30, 2018

 

Share your views at myopinion@newsflash.com.pk

 

با کما ل لو گو ں کی لا جو ا ب'' یو نیفا ر م''

جلد کی حفاظت

 

 

Want to get news alerts from newsflash.com.pk? Send us mail at

editor.newsflash@gmail.com


Copyright 2006 the Newsflash All rights reserved

This site is best viewed at 1024 x 768